Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ماہرہ خان اب کس اداکار کے ساتھ کام کریں گی؟

ماہرہ اور شہریار اس سے قبل فلم ہو من جہاں اور 7 دن محبت میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
شائع 28 جنوری 2022 02:45pm

ماہرہ خان اپنی پہلی شارٹ فلم پرنس چارمنگ کے بعد دوبارہ اداکار شہرایار منور کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔

شہریار نے پرنس چارمنگ کے سیٹ کی تھرو بیک تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں اشارہ دیا ہے۔

شہریار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا: "میں بطور ہدایتکار اور اداکارماہرہ خان کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ کا آغاز کر رہا ہوں،ہم اپنی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ شروع کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔"

شہریار منور

پرنس چارمنگ گزشتہ سال اگست میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ماہرہ نے زاہد احمد کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ انہوں نے شیرزادی نامی گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو شادی کے بعد ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہے اور اپنی خستہ حال زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔اس کردار پر ان کو کافی پزیرائی ملی تھی۔

ماہرہ خان نے آخری بار ہم کہاں کے سچے میں اداکاری کی تھی جس میں عثمان مختار اور کبریٰ خان نے بھی اداکاری کی تھی، 2016 کے بن روئے کے بعد یہ ان کا پہلا سیریل تھا ۔جبکہ دوسری جانب شہریار نے مایا علی کے ساتھ فلم پرے ہٹ لو میں اداکاری کی تھی جس کو ایوارڈ یافتہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ماہرہ اور شہریار اس سے قبل فلم ہو من جہاں اور 7 دن محبت میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

پاکستان

mahira khan