Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آگیا ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ عمران ...
شائع 28 جنوری 2022 11:42am

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ عمران خان نے جو بویا تھاوہ کاٹنے کا وقت آگیا ہے، اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیئے اور امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ای وی ایم پر الیکشن قابل قبول نہیں ، اپوزیشن کو عوامی عدالت کے علاوہ قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹاناچاہیئے،نیب ترمیمی بل قابل قبول نہیں، چیلنج کیا جانا چاہیئے، ملک میں احتساب نہیں انتقام ہورہا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بدترین سیاسی انتقام لیا گیا،عدالتی فیصلے کے باوجود ہم پیشیاں بھگت رہے ہیں ، عمران خان کی تمام باتیں آج ان کے سامنے آرہی ہیں، عمران خان کی تبدیلی اصل میں تباہی ہے،عمران خان کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا اوردوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ،عمران خان نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آگیا ہے۔

ن لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا چاہیئے،عوام حکومت کی پالیسیوں سے بہت تنگ ہے، عوام اپوزیشن سے متعلق بھی سوال کرنے لگی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے، مہنگائی بڑھنے سےاسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں ، احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا، یہ صرف انتقام ہے اور ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا۔

لیگی رہنما ء سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے، کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیئے اور امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے۔

pm imran khan

lahore