Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف کا کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

لاہور: مسلم لیگ (ن )کے صدرشہباز شریف نے کیچ میں پاک فوج کے 10 ...
شائع 28 جنوری 2022 11:19am

لاہور: مسلم لیگ (ن )کے صدرشہباز شریف نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گرد حملے میں 10جوانوں کی شہادت پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر زیادہ مہلک ہے جس کا مقصد دہشت گردی کخلادف ہماری کامیابیوں کو ضائع کرنا ہے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم پوری قوت کے ساتھ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیں افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں پرفخر ہے۔

Shehbaz Sharif

بلوچستان

terrorist attack

lahore

Opposition leader

condemns