Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی: کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

این سی اوسی کے اجلاس میں کہا کہ کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد شرح والے علاقوں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔
شائع 27 جنوری 2022 07:29pm
Photo: Khateeb Ahmed
Photo: Khateeb Ahmed

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا ایس اوپیز میں 15 فروری تک توسیع کردی جائے گی۔

این سی اوسی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد شرح والے علاقوں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 10فیصد یا زائد مثبت کیسز والے علاقوں میں ہرقسم کی انڈور تقریبات میں مکمل پابندی ہوگی۔

جبکہ 10 فیصد مثبت کیسز والے علاقوں میں آوٹ ڈور میں 300 ویکیسن شدہ افرادکوداخلے کی اجازت ہو گی۔

شادی کی تقریبات پر پابندیاں

اجلاس میں بتایا گیا کہ 10 فیصد تک مثبت کیسز والے علاقوں میں شادی کی تقریبات میں 300 ویکیسن شدہ افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی۔

این سی اوسی کے مطابق  10 فیصد تک کے علاقوں میں آوٹ ڈور شادی والی تقریبات میں 500 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 فیصد سے زائد علاقوں میں ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔

جبکہ 10فیصد سےزائد شرح والے علاقوں میں آوٹ ڈورشادی تقریبات 300 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

تعلیمی ادارے کے اوقات و حاضری

این سی او سی  نے فیصلہ کیا کہ  12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی

تعلیمی اداروں میں 12 سے زائد عمر کے طالبعلموں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی جبکہ 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس 3 دن 50 فیصد آئیں گے۔

NCOC

پاکستان

COVID19

covid sops