اپوزیشن اب 23 مارچ کو ہی اسلام آباد آئے، ذلیل و خوار ہوگی، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اب 23 مارچ کو ہی اسلام آباد آئے، یہ لوگ سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری زندگی پولیس کی سیاست نہیں کی،اپوزیشن استعفوں کی باتیں کرتی تھی، پھر لانگ مارچ کی باتیں کرنے لگی، دھمکی نہیں دے رہا لیکن 23 مارچ کا دن بہت حساس ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کرکے عالمی رہنماؤں کو ناراض کرنے جا رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے غیر ذمہ دارانہ بات کی کہ ہم وزیراعظم کو مکھی کی طرح نکال دیں گے، میں انہیں کہتا ہوں وہ اپنی طرف دیکھیں آپ کو صرف میڈیا نے زندہ رکھا ہوا ہے، اپوزیشن والے کہتے تھے ہم استعفے دیں گے لیکن یہ وہاں سے بھی بھاگے، ساڑھے 3 سال تک اپوزیشن اسمبلی میں کسی ایک بل یا قرارداد پر حکومت کو شکست نہیں دے سکی، 23 مارچ کو بھی اکر دیکھ لیں، اس دن بھی آپ کو شکست ہوگی۔
وزیرداخلہ نےکہاکہ اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ اپنی بات سے پیچھے نہ ہٹے اور 23 مارچ کو ہی اسلام آباد آئے، ایک 27 فروری دوسرا 23 مارچ کو آکر دیکھ لو کچھ نہیں ملے گا، یہ لوگ سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوں گے، سڑکوں پر آنے کی کوئی وجہ ہونے چاہیئے ، ٹریکٹر ٹرالی مارچ میں کتنے لوگ نکلے، وہ بھی بری طرح ناکام ہوئے، عمران سڑکوں پر آیا تو بہت زیادہ خطرناک ہوگا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ 23 مارچ حساس دن ہے اس دن سعودی وزیر داخلہ بھی آرہے ہیں ،تمام سڑکیں اور فون سیکیورٹی خدشات کے باعث بند ہوں گے،23 مارچ کو اپوزیشن ذلیل خوار ہوگی اور واپس جائے گی، جمہوری طریقہ ہے اسمبلیوں میں آکر طاقت کا مظاہرہ کریں،قوم اپ سے واقف ہے، آپ اگلےڈیرھ سال میں بھی ذلیل ہوں گے، عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے بہترین تعلقات ہیں۔
Comments are closed on this story.