Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

لاہور: حکومت پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں (ماہی گیروں) کو رہا کر...
شائع 25 جنوری 2022 02:02pm

لاہور: حکومت پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں (ماہی گیروں) کو رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو بھارت کے حوالے کردیا ہے۔

ماہی گیروں کو 24 جنوری کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیجا گیا۔

ان قیدیوں کو سزا پوری ہونے پر رہا کیا گیا ہے۔

جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا معاملہ انسانی نوعیت کا ہے اور پاکستان توقع کرتا ہے کہ بھارتی حکومت اسی جذبے کے ساتھ اس کا جواب دے گی۔

Indian

پاکستان

fishermen