Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا بے قابو،مزید 17 اموات،6357 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے اعدادوشمار جاری کردیئے
شائع 25 جنوری 2022 10:56am
بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 17  افرادزندگی کی بازی ہار گئے۔فائل فوٹو۔
بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 17 افرادزندگی کی بازی ہار گئے۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر نے 24 گھنٹے میں 17جانیں لے لیں جبکہ مزید6،357 افراد اس مہلک وائرس کا شکار بنے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6،357 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 17 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

NCOC

پاکستان

COVID19