Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان پر یو ٹرن لے لیا

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان پر یو ٹرن لیتے ہوئے...
شائع 23 جنوری 2022 12:25pm

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان پر یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں نے عمران خان کو وزیر اعظم بنوایا ہے ۔

گورنر پنجاب چوہدری سرورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن بننے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدہ ہوا،جمہوری روایات میں ہر ووٹر اپنا کردارادا کرتا ہے جبکہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے 22 سال جدوجہد کی۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ میں بھی عمران خان کی جدوجہد میں شامل تھا اور ہماری اجتماعی کوششوں سے ہی عمران خان وزیر اعظم بن گئے،میں نے مارشل لا ءدور میں بھی ڈکٹیٹر شپ کخلارف آواز اٹھائی ہے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی لیڈر شپ نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں اور پیپلز پارٹی کی جدوجہد کی وجہ سے بینظیر بھٹو اقتدار میں آئیں تھیں،جمہوری نظام میں کسی ایک کی نہیں اجتماعی جدوجہد ہوتی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو صاف پانی فراہم کر رہے ہیں اور ملتان میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں،ایسے لوگ بھی ہیں کہ جن کے گھروں میں واٹر ہینڈ پمپ بھی نہیں ہے تاہم ہم نے غریب گھرانوں کیلئے سولر پاور واٹر پمپ لگانے شروع کر دیئے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سولر پاور واٹر پمپ پلانٹ پر صرف 70 ہزار روپے لاگت آئے گی اور 20 فلٹریشن پلانٹ کھول رہے ہیں جس سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو فائدہ ہو گا،مارچ کے آخر تک پنجاب میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کریں گے۔

چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعاون سے منصوبے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں جبکہ بند فلٹریشن پلانٹ کو پنجاب حکومت سے لے کر این جی اوز کو دے رہے ہیں۔

pm imran khan

benazir bhutto

lahore

PPP

governor punjab

chaudhry sarwar