Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھانا: ٹرک اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے بعد دھماکا، 17 افراد ہلاک

اکرا: افریقی ملک گھاناکے شہر بوگوسو میں بارودی مواد سے بھرے ٹرک...
شائع 21 جنوری 2022 01:34pm

اکرا: افریقی ملک گھاناکے شہر بوگوسو میں بارودی مواد سے بھرے ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے بعد ہونے والے ہولناک دھماکے میں اب تک 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

خبررساں ایجنسیوں کے مطابق، موٹر سائیکل سے ٹکرانے والے ٹرک میں دھماکہ خیز مواد سے بھری درجنوں پیٹیاں رکھی تھیں جنہیں کان کنی کی غرض سے لے جایا جارہا تھا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ زمین میں کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا جبکہ ارد گرد کی درجنوں عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں۔

گنجان آباد علاقے کی وجہ سے دھماکے میں شدید تباہی پھیلی جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا اور حادثے کی جگہ سے اٹھنے والے دھوئیں اور راکھ کے بادل نے ایک وسیع علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گھانا حکام کے کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں تاہم زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Blast

Accident