Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

لاہور:پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، آفیشل اکاؤنٹ...
شائع 21 جنوری 2022 09:57am

لاہور:پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کا ٹوئٹر استعمال ہوگا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے، ہیکرز نے آج صبح آفیشل اکاؤنٹ ہیک کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت سے اکاؤنٹ بحال کیا جارہا ہے، آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال ہوگا۔

lahore

social media

Punjab police

hacked