Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توہین مذہب کے جھوٹے الزام کا نشانہ بننے والی خاتون کو بری کر دیا گیا

لاہور کی ایک عدالت نے توہین مذہب کے الزام سے ایک خاتون کو بری کر...
شائع 20 جنوری 2022 01:56pm

لاہور کی ایک عدالت نے توہین مذہب کے الزام سے ایک خاتون کو بری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب یہ بات سامنے آئی کہ شکایت کنندہ نے خاتون کے ساتھ بدفعلی کی اور پھر اپنے جرم سے بچنے کے لیے اس پر توہین مذہب کا الزام لگا دیا۔

اس حوالے سے خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد عرفان جو کہ جرم کے گواہ کے طور پر پیش ہوا اس نے "میرے مؤکل کے جسم کو زبردستی چھونے کی کوشش کی اور جب اس نے اسے روکا تو اس پر توہین مذہب کا الزام لگایا۔"

سماء ٹی وی کے مطابق فریدہ نامی اس خاتون پر قرآن پاک کی آیات کے صفحات کو پھاڑ کر جلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پریذائیڈنگ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس میں ناکافی شواہد پائے اور یہ نوٹ کیا کہ نہ تو فرانزک امتحان ہوا اور نہ ہی پولیس کی مکمل تفتیش ہوئی۔

جس کے بعد عدالت نے فریدہ کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ اگر ملزمہ خاتون نے مقدس کتاب کو تقریباً دو سے تین منٹ تک جلا دیا [جیسا کہ شکایت کنندگان نے دعویٰ کیا ہے] اسے مکمل طور پر جلا دینا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اپنے فیصلے میں جج نے توہین رسالت کے الگ الگ کیس میں سپریم کورٹ کے ایک سابقہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ 'یہ بہتر ہے کہ ایک بے گناہ کو سزا سنانے کے بجائے دس قصورواروں کو بری کر دیا جائے'۔

Lahore High Court

Blasphemy

Case

Verdict