Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق ملک میں مثبتیت کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
شائع 20 جنوری 2022 12:32pm
13 جون 2020  کو ملک میں سب سے زیادہ  6,825 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔اے ایف پی/فائل۔
13 جون 2020 کو ملک میں سب سے زیادہ 6,825 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔اے ایف پی/فائل۔

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی پانچویں لہر اپنا سر اٹھا رہی ہے،2020 کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 6,808 نئے کورونا کیسز رپورٹ کئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ 6,825 کورونا وائرس کیسز آخری بار تیرہ جون دو ہزار اکیس کو رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں فعال کیسز 44,717 سے بڑھ کر 51,094 ہو گئے،کورونا سے اموات کی تعداد 29042 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 426 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار665 ہو گئی ہے۔

پاکستان

COVID19