Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7 ، 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت

این سی او سی کا پی ایس ایل 7 ایڈیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ ، ...
شائع 19 جنوری 2022 05:46pm
Photo:PCB
Photo:PCB

این سی او سی کا پی ایس ایل 7 ایڈیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ ، اسٹیڈیم میں 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ سٹیڈیم میں میچز دیکھنے کیلئے شائقین کی مکمل ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق پی ایس ایل لاہور کے میچز کے بارے میں فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے کیا جائے گا۔

پی سی بی کرکٹ میچز اور گراوَنڈ میں ایس او پیز کیلئے سیکورٹی انتظامات کی زمہ دار ہو گی۔

این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

NCOC

PCB

PSL 7