Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلوے گالف کلب کیس: سیکرٹری ریلوے کو کلب کے ٹینڈرز کیلئے اشتہار جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد:ریلوے گالف کلب کیس میں سپریم کورٹ نے سیکرٹری ریلوے کو...
شائع 17 جنوری 2022 03:28pm

اسلام آباد:ریلوے گالف کلب کیس میں سپریم کورٹ نے سیکرٹری ریلوے کو کلب کے ٹینڈرز کیلئے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نجی آڈٹ فرم کو 2 ہفتوں میں کلب کا 2017 کا آڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

نامزدچیف جسٹس عمر عطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےریلوے رائل پام گالف کلب کیس کی سماعت کی۔

نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ عوامی مفاد میں یہ مقدمہ عدالت کے پاس آیا کہ پبلک پراپرٹیز کا غلط استعمال ہورہا ہے ، کیا کلب کے 2016 تک کے مالی معاملات میں خورد برد بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

حکام نجی کمپنی نے کہا کہ کلب کے مالی معاملات کیلئے ہماری کمپنی ذمہ دار ہے ۔

جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ کلب کے مالی معاملات پر آڈٹ رپورٹس کا الگ سماعت میں جائزہ لیں گے۔

سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ کلب کیلئے اشتہار دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے،2ہفتوں میں ٹینڈر کیلئے نیشنل انٹرنیشنل اشہار دے دیاجائے گا۔

جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا سابق چیف ایگزیکٹیو شاہ رخ نے کلب میں بھرتیاں کیں،سابق سی ای او نے ممبر شپ اور مالی معاملات کے بھی فیصلے کئےم، سابق سی ای او کے فیصلوں سے 96 ملین کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا ریلوے نے آڈیٹر جنرل کو 96 ملین کی بے ضابطگیوں کا جواب دے دیاہے،ریلوے کے جواب پر آڈیٹر جنرل نے آڈٹ پیراز پر حتمی رائے دینی ہے ۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal