Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رینٹل پاورکیس: احتساب عدالت نے بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور...
شائع 17 جنوری 2022 01:34pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور دیگر کیخلاف رینٹل پاورکیس میں نیب اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور دیگر کیخلاف رینٹل پاورکیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت میں سابق سیکرٹری شاہد رفیع کی نوڈیرو ٹو پاورپراجیکٹ میں بریت کی درخواست پرفریقین کے دلائل مکمل ہو گئے ۔

احتساب عدالت نے نیب اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ۔

احتساب عدالت 24 جنوری کو شاید رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی،نیب پراسیکیوٹر سیلں عارف اوروکیل شاہد رفیع عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب نے اپنے دلائل میں شاید رفیع کی بریت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، بریت مسترد کی جائے ۔

بعدازاح احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

accountability court

NAB

اسلام آباد

raja pervez asharaf