Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس نے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا

2 رکنی بینچ سزائے موت اور عمر قید کے خلاف اپیلوں، قتل اور بدعنوانی کے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا
شائع 17 جنوری 2022 02:00pm

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیر سے شروع ہونے والے اگلے ہفتے کے دوران متعدد اہم مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپوٹ کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 2 رکنی بینچ سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ یہ بینچ سرکاری ملازمین کے سروس اور پنشن کے معاملات، تعلیمی اداروں کے معاملات اور لیبر کے معاملات سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بینچ سزائے موت اور عمر قید کیخلاف اپیلوں، قتل اور بدعنوانی کے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا جبکہ نیب کیسز میں ضمانت کی اپیلوں اور مختلف سیاستدانوں کی انتخابی درخواستوں کی سماعت بھی ہوگی۔

Supreme Court

karachi

justice gulzar ahmed