Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

مہم کے دوران 44 لاکھ 76 ہزار سے زاٸد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
شائع 17 جنوری 2022 10:19am

پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم کے دوران 44 لاکھ 76 ہزار سے زاٸد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کےمطابق انسداد پولیو مہم 2 مراحل میں کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں 6 جنوبی اضلاع بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں مہم چلائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور،مردان،کوہاٹ ڈویژن،باجوڑ اور دیر لوئر میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔

مہم کیلئے 20ہزار 484 پولیو ورکرز ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جس میں 18ہزار 324 موبائل، 1ہزار 237 فکسڈ، 856 ٹرانزٹ اور67 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کیلئے 4 ہزار 949 ایریا انچارج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

KPK

peshawar

polio campaign