Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا

اسلام آباد: اپوزیشن نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان...
شائع 16 جنوری 2022 06:19pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: اپوزیشن نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں اضافے پر پی ٹی آئی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس اقدام کو عوام کا 'معاشی قتل' قرار دیا۔

فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ہفتے کی رات دیر گئے پٹرول کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (16 جنوری) سے ہوگا۔

فنانس ڈویژن نے استدلال کیا کہ "پیٹرولیم مصنوعات مسلسل چوتھے ہفتہ وار اضافہ دیکھا جارہا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 6.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔"

اس سے قبل عوام کو بجلی کا جھٹکا دیتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے جمعرات کو سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 4.3 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی۔

مہنگائی کے طوفان پر اپوزیشن کا مؤقف

پی ٹی آئی کی حکومت نے اس سال دوسری بار پی او ایل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد 31 دسمبر کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جسے حزب اختلاف کے رہنماؤں نے "نئے سال کا تحفہ" قرار دیا تھا۔

حالیہ پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘بجلی کی قیمتوں میں چار روپے سے زائد اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے سے زائد کا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے’۔

ٹویٹر پر پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے بنیادی سہولیات میں اس طرح کے اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہیں یاد دلایا کہ اس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گ جبکہ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے ملک کو گروی رکھا ہوا ہے۔

بلاول نے کہا کہ 27 فروری سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ عمران کی حکومت برداشت کرے گی، بہت ہوگیا، لوگ 27 فروری کو اسلام آباد روانہ ہوں گے اور مہنگائی کا ذمہ دار وزیراعظم کو ٹھہرائیں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی ’’عوام کا معاشی قتل‘‘ کی اصطلاح استعمال کی اور افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے حکومت کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نااہلی اور کرپشن میں پھنسی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

شہباز شریف جو مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر کے اپنے "فنانسرز اور ڈونرز" کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے، انہوں نے مزید الزام لگایا کہ حکومت عوام کی حالت زار سے غافل ہے۔

PPP

government

oppositon