Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کیخلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا منگا کی پیدوار ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ حکومت کیخلاف...
شائع 16 جنوری 2022 03:18pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ حکومت کیخلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا منگا کی پیدوار ہیں، اپوزیشن بزدلوں کاگروہ ہے، اپوزیشن پیسہ بنانےکیلئےسیاست کرتی رہی ہے۔

راولپنڈی میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا ماں بچہ اسپتال کے دورےکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے نالہ لئی،رنگ روڈ اور ماں بچہ اسپتال مکمل ہو،کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں، کوشش ہے نالہ لئی سے زیادہ جگہ نہ لیں سروس روڈ چھوٹا ہوگا،ماں بچہ اسپتال کے ٹینڈر کا مسئلہ کبھی کونسا ڈھونگ کبھی کونسا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے،پہلےہی کہاتھا کہ مالیاتی بل منظور ہوجائےگا ، فنانس بل پر اپوزیشن کے 12 ممبرز کم ہوئے اگر عدم اعتماد لائے تو 26 کم ہوں گے،ملک میں ایمرجنسی کا کسی بھی سطح پر کوئی امکان نہیں ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید مزید کہنا تھا کہ چاروں شریف سیاست سےمائنس ہوگئےہیں،یہ جتنےبھی مارچ کرلیں کچھ نہیں ہوگا، لانگ مارچ میں کوئی جماعت ٹف ٹائم دکھاتی نظر نہیں آرہی ہے،شہباز شریف عمران خان کیلئے ڈراؤنا نہیں سہانا خواب ہے، اپوزیشن ان کا کچھ نہ بگاڑ سکی گڈی گڈی چلتی رہی، انڈیا کے سینے پر مونگ دالیں گے،اپوزیشن 2کی بجائے 3مارچ کرلے عمران خان 5سال پورے کرے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آپ خود پوری اسمبلی کومری لےکرگئےتھے،اپریل کےبعدصورتحال بہتر ہو جائےگی،اگرمری نہ جاتا تو 23 نہیں 40 ہلاکتیں ہوجاتیں، میں سردی میں ایک ایک گاڑی چیک کرتارہا ،میں نےخودجاکر لوگوں کومری سےنکالا،مری میں نوجوان پولیس کے گلے پڑرہے تھے، میں نے رینجرز منگوائی اورحالات کنٹرول ہوئے ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتیں بھی آئی ایم ایف گئی تھیں،ہم اب تک23مرتبہ آئی ایم ایف جاچکے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری کیلئےکوشش نہیں کی گئی،اپوزیشن بزدلوں کاگروہ ہے،اپوزیشن پیسہ بنانے کیلئے سیاست کرتی رہی ہے، یہ سب گھی اورچینی کےمافیازہیں،بیماری کاڈرامہ کرنے والے سچ میں بیمار ہوجاتے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ بیوروکریسی ہم سےطاقتورنہیں،سیاست میں2سے3ماہ بہت زیادہ اہم ہیں،اپوزیشن کوشکست ہوگی اور عمران خان مدت پوری کریں گے،اپوزیشن اندھی وہیل مچھلی کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کےخواب دیکھ رہی ہے،پارٹیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے،عمران خان لیڈر ہیں اور لیڈر ہی رہیں گے،کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہورہی۔

وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ اسلام آباد کی حلقہ بندیاں ہوگئی،بلدیاتی انتخابات ہوں گے،حکومت کیخلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا منگا کی پیدوار ہیں،جلسےجلوسوں کی سیاست کا دور گزر چکا ہے،اپوزیشن حکومت کوکوئی ٹف ٹائم نہیں دےرہی، اپوزیشن کے راستے نہیں روکے جائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ دنیامیں پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،جلد ہی مہنگائی پر قابو پالیا جائےگا۔

pm imran khan

opposition

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد