Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ مری: 5رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں

اسلام آباد:سانحہ مری پر5رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل...
شائع 16 جنوری 2022 03:17pm

اسلام آباد:سانحہ مری پر5رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں، تحقیقاتی کمیٹی لاہور روانہ ہوگئی، تحقیقاتی کمیٹی نے فائنڈنگز کو ڈرافٹ کی شکل دے دی، کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکو رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مری میں زندہ بچ جانے والوں کے بیانات اور افسران کے بیانات کا جائزہ لیا ،انتظامی محکموں کے 30 سے زائد افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے،سیاحوں نے 7اور 8جنوری کی رات کو خوفناک تجربہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں اے سی مری اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی غفلت سے سانحہ پیش آیا، 3دن بعد مری جانے والے راستے بند کردینے چاہیئے، مری جانے والے راستے 5دن برفباری ہونے اور تاخیر سے بند کئےجبکہ برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی تھی اورعملہ غائب تھا،محکمہ موسمیات کی وارننگ کو نظر اندازہ کیا گیا۔

اسلام آباد

investigation

Murree Incident