Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم پریشانی کی صورت میں کس کھلاڑی سے مشورہ لیتے ہیں؟

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہت زیادہ...
شائع 16 جنوری 2022 09:56am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہت زیادہ پریشانی کی صورت میں سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں، جب بھی کپتانی کے معاملے میں پھنستا ہوں تو شعیب بھائی، شاداب اور رضوان کے پاس مشورے کیلئے جاتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اگر میچز یا مسائل میں بہت زیادہ پھنس جاتا ہوں تو سیفی بھائی (سرفراز احمد) سے مشورہ لیتا ہوں کیونکہ ان کے پاس کپتانی کا وسیع تجربہ ہے اور مجھے ان کے مشوروں کی وجہ سے کافی مدد ملتی اور سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملتا ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے سال 2021 کا بہترین لمحہ بھارت کخلاوف فتح کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سارا سہرا کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ہم اپنی حکمت عملی کے تحت میدان میں آئے کامیابی حاصل کی۔

کپتانی کے بعد سیکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ’میں نے صبر کرنا اور مزاج کو دھیما رکھنا سیکھ لیا ہے کیونکہ ہم ایسی صورت میں اچھا فیصلہ کرسکتے ہیں، مجھے گروپ بھی اچھا ملا تمام کھلاڑیوں نے بھرپور ساتھ دیا۔

babar azam

lahore

Sarfaraz Ahmed

Pakistan Team