Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

منافع خوروں کیخلاف ایکشن: گورنر پنجاب نے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کردیئے

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منافع خوروں کیخلاف ایکشن کیلئے...
شائع 14 جنوری 2022 01:46pm

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور نے منافع خوروں کیخلاف ایکشن کیلئے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کردیئے۔

پنجاب میں اشیا خوردونوش پر ناجائزمنافع خوری کر نے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کردیا گیا، گورنرپنجاب چوہدری سرور نے منافع خوروں کیخلاف ایکشن کیلئے ترامیمی آرڈننس پردستخط کردیئے۔

آرڈینیس کے مطابق اشیا ءکی پرائس کنڑول کرنے کیلئے 12رکنی کونسل تشکیل دی جائے گی جس میں 4صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری اوردیگر افسران شامل ہوں گے۔

اس موقع پرگورنر پنجاب نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، منافع خوروں کیخلاف حکومتی ادارے سخت ایکشن لیں گے۔

چوہدری سرور کا مزیدکہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے،حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرناچاہتی ہے۔

lahore

governor punjab

chaudhry sarwar