Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے بابر اعظم کی 11 برس پرانی ویڈیو جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے...
شائع 14 جنوری 2022 09:39am

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 11 برس پرانی ویڈیو جاری کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا شمار دنیا کے صف اول کے بلے بازوں میں ہوتاہے اورپاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ انہیں بلے باز کی حیثیت سے جانتے ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے کپتان کی ایسی ویڈیو شیئر کردی ہے جس کو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر2010 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی انڈر19 ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے اہم وکٹ حاص کرتے ہیں، ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کی بھی پرانی ویڈیو شیئر کی ہے۔

babar azam

ICC

dubai