وزیر دفاع پرویز خٹک کی وزیر اعظم عمران خان پر تنقید، تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے۔
آج نیوز کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں گیس پرپابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔
پرویز خٹک کی اس گفتگو کے رد عمل میں وزیراعظم عمران خان اٹھ کرجانے لگے اورکہا اگرآپ مجھ سے مطمئن نہیں توکسی اورکوحکومت دے دیتا ہوں۔
جس کے بعد پرویز خٹک اجلاس سے چلےگئے جس پرصحافیوں نےناراضگی کاسوال کیاتو بولے سگریٹ پینے گیا تھا۔
قومی اسمبلی میں منی بجٹ اور ضمنی مالیاتی بل کی منظوی سے قبل وزیر اعظم عمران خان نےارکان کو اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس بلایا تھا۔
تاہم اجلاس کے دوران وزیر اعظم اور پارٹی ارکین کے درمیان معاملات بگڑ گئے جبکہ پرویز خٹک سمیت دیگر وزرا نے منی بجٹ، مہنگائی، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر کی میڈیا سے گفتگو
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر حماد اظہر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اراکین نے گیس سے متعلق سوالات کیے ۔
انہوں نے مزید کہا اراکین کو سوالات پر مطمئن کرنے میں کامیاب رہا جبکہ وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہورہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا کہ باہر سے گیس منگواکر گھریلو ضروریات پوری کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے منی بجٹ میں ٹیکس ترامیم پر گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ پر ٹیکس نہ لگائیں۔
جس پر وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، کوئی ایسا اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے جس سے عوام پر بوجھ پڑے۔
Comments are closed on this story.