Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اداکارہ اشنا شاہ کا دل جیت لیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد...
شائع 13 جنوری 2022 10:17am

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پرواز کے دوران پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کا دل جیت لیا۔

پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی سے جو بھی ملتا ہے ان کی عجزوانکساری کا قائل ہو جاتا ہے اور اب لالا کی اس عادت نے معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا دل بھی جیت لیا ۔

اداکارہ اشنا شاہ نے سابق قومی کرکٹرشاہد آفریدی سےپرواز کے دوران اتفاقیہ ملاقات کا احوال اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ۔

اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایک پرواز کےدوران شاہد آفریدی کے ساتھ اتفاقی ملاقات ہوئی تھی ،میں پاکستان کے بڑے اسٹار کی عاجزی سے کافی متاثر ہوئی۔

اشنا شاہ کا کہناتھا کہ شاہد آفریدی نے میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے دعائیں بھی دیں، شاہد آفریدی ہر اس شخص اور خاص طور پر بچوں سے خوشگوار طریقے سے ملے جو ان سے ملاقات کا خواہش مند تھا۔

lahore

Shahid Afridi