Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے...
شائع 13 جنوری 2022 09:25am

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 342 جبکہ لاہور سےکراچی جانے والی پرواز پی کے 305 اور ای آر 525 بھی منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ شدید دھند کے باعث لاہور سے کراچی جانےوالی ایک اور پرواز پی کے307 بھی منسوخ کی گئی ہےجبکہ لاہور سے دبئی جانےوالی پرواز پی کے235 تاخیرکا شکار ہے۔

ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کاکہناہےکہ حد نگاہ بہتر ہونے پر فلائٹ آپریشن کو بحال کردیا جائےگا،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تاحد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج،موٹروے مختلف مقامات سے بند

دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی دھند کا راج ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سے خانقاہ ڈوگراں تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ شدید دھند کے باعث ایم 4 عبدالحکیم ٹول پلازہ سے فیصل آباد ٹول پلازہ اور ایم 5 کو رحیم یار خان سے شیر شاہ تک بند کردیا گیا جبکہ موٹر وے ایم 11 پر لاہور تا سیالکوٹ ٹریفک معطل ہے۔

موٹر وے ایم 2 کے مختلف مقامات پر لاہور کی جانب جانے والے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

lahore

fog

flight operation

delay