Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور پولیس نے بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر حملے میں ملوث دو...
شائع 12 جنوری 2022 08:24pm
Screengrab
Screengrab

لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر حملے میں ملوث دو شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہے.

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے 16 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جب کہ سی آئی اے نے رات گئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دونوں ملزمان کو شاہدرہ کے علاقے سے گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ دونوں ملزمان کو کل صبح شناختی پریڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کیس میں گرفتار ملزمان کی شناخت ماجد اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں لاہور کے محلے بلال گنج کے رہائشی ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ بلال یاسین پر حملے سے متعلق تفتیش میں کئی مشتبہ افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جب کہ جرم میں سہولت کار ساجد اور اسلحہ ڈیلر فخر عالم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کے وقت دونوں شوٹرز نے آئس ڈرگ پی رکھی تھی۔

پولیس نے کہا کہ دونوں شوٹرز کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

lahore

police