وفاق نے پنجاب حکومت سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی
اسلام آباد: وفاق نے پنجاب حکومت سے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق...
اسلام آباد: وفاق نے پنجاب حکومت سے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت سےسابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پرماہرانہ رائےمانگ لی گئی۔
اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کےفیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ میں جمع رپورٹس پرمتعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کی رائے ملنے پرنوازشریف کی واپسی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرین نےنوازشریف کی صحت بہترقراردی توان کے معالج سےرابطہ کیا جائے گا۔
Nawaz Sharif
اسلام آباد
Punjab Govt
Govt
مقبول ترین
Comments are closed on this story.