Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پشاور میں کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر5 افراد جاں بحق

پشاور کی انقلاب کالونی میں کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر...
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2022 11:31am

پشاور کی انقلاب کالونی میں کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے،جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ،جہاں رات گئے ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو1122 نے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا، جہاں ڈاکٹروں نے 5 افراد کو جاں بحق قرار دے دیا جبکہ 2افرادزخمی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹیاں بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیو1122 کی4 ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکل نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ دنوں مسلسل بارش کی وجہ سے گھر خستہ حال ہوگیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

peshawar

Collapse