Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیریئرکی آخری گیند پر وکٹ، راس ٹیلر نے ٹیسٹ کرکٹ کو یادگار انداز میں الوداع کردیا

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے لیجنڈری بلے باز راس ٹیلر نے ٹیسٹ کیریئر کی...
شائع 12 جنوری 2022 09:20am

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے لیجنڈری بلے باز راس ٹیلر نے ٹیسٹ کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کو یادگار انداز میں الوداع کردیا۔

بنگلادیش کیخلاف میچ میں جب نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک وکٹ درکار تھی تو کپتان ٹام لیتھم نے راس ٹیلر سے گیند کروانے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے تیسری گیند پر ہی وکٹ حاصل کرکے ٹیم کو فتح دلوادی۔

راس ٹیلر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں،اس سےقبل صرف آسٹریلیا کے گلین مک گرا یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

گلین میک گرا کرکٹ کی تاریخ میں وہ واحد بالر ہیں جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنے کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کیلئے 112 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز کی مدد سے 44.66 کی اوسط سے 7683 رنز بنائے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بہترین انفرادی اننگز 290 رنز کی ہے جو انہوں نے 2015 میں آسٹریلیا کیخلاف پرتھ کے میدان میں کھیلی تھی۔

Auckland

Retirement

test cricket

Ross Taylor