Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ شیخ...
شائع 11 جنوری 2022 10:54am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پرسماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار فدااللہ کا کہنا تھاکہ میری درخواست ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، انہوں نے اپنےخطاب میں کہا کہ میرے 16ایم این اے بکے ہیں، شیخ رشید نے بھی اس بات کی تصدیق کی، شیخ رشید نے کہا کہ اگر نام لے لیا تو ان کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں سیاسی تقریرنہ کریں ،قانونی حوالہ دیں،یہ بتائے کہ آپ کہاں کے رہائشی ہیں اور وہاں کا رکن قومی اسمبلی کس جماعت سے تعلق رکھتا ہے ؟۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کےاستفسارپردرخواست گزارنےبتایا کہ وہ لکی مروت سے تعلق رکھتے ہیں اوروہاں کا رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن سے ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ درخواست دائر کریں۔

بعدازاں اسلام آبادہائیکورٹ نے شہری فدا اللہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

یاد رہے کہ شہری فداللہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کونااہل قراردینے کی درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکی گئی تھی۔

pm imran khan

IHC

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Chief Justice Athar Minallah

disqualify case