Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاب ریاض نے چنے بھوننے والی ریڑھی لگالی، ویڈیو وائرل

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے چنے بھوننے والی...
شائع 11 جنوری 2022 09:14am

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے چنے بھوننے والی ریڑھی لگالی، جس کے بعد ریڑھی میں خریداروں کی قطاریں لگ گئیں،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بہترین باؤلنگ کا سامنے کرتے بڑے بڑے بلے باز گھبراتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ٹی 20 کیریئر، ون ڈے اور ٹیسٹ تینوں فارمیٹ میں اپنی عمدہ بولنگ کی بدولت قومی کرکٹ ٹیم کو متعدد اہم میچز میں فتح سے ہمکنار کیا۔

سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو چنے بھونتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض ویڈیو بنانے والے کو کہتے ہیں بس تھوڑی سی ویڈیو بنادے، اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار پاس آکر رکتا ہے تو کرکٹر سوال کرتے ہیں کہ کتنے کے؟جس پر وہ مسکرا جاتا ہے۔

اسی دوران وہاب ریاض چنے تھال میں ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں تو ریڑھی والے کو مسکراتے کہتے ہیں کہ بس آجائیں آپ ہی کاکام ہے، 25 سیکنڈ اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، ویڈیو کواب تک 92 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کرچکے ہیں، کمنٹس سیکشن بھی دلچسپ تبصروں سے بھر چکا ہے۔

lahore

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

Wahab Riaz