Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت بحال کردی گئی

جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی
شائع 10 جنوری 2022 07:50pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈارکی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے حکم پر جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے 29 جون 2018 میں جاری کردہ نوٹی فیکیشن واپس لے لیا جبکہ جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحالی کردی گئی ہے۔

اسحاق ڈار 3 مارچ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ کی حمایت کے ساتھ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔

تاہم اسحاق ڈار نے سینیٹر بننے کے بعد حلف نہیں اٹھایا تھا جبکہ ان کی اہلیت کے متعلق کیس پیپلز پارٹی کی نوازش پیرزادہ نے دائر کیا تھا۔

اس حوالے سے ان کا موقف تھا کہ ایک مفرور شخص سینیٹ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

Ishaq Dar

پاکستان

senate