Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کا نجی ہسپتال میں رہنے کا انکشاف

جیل ذرائع کا دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی نے تقریبا 20ماہ سےزائد دعرصہ اسپتال میں گذار رہا ہے
شائع 10 جنوری 2022 06:27pm
مجرم شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا
مجرم شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے وہ جیل کے بجائے کراچی کے غیر معروف نجی اسپتال میں زندگی گزار رہا ہے۔

شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جبکہ ملزم سینٹرل جیل کراچی کے بجائے گذری میں واقع غیر معروف نجی اسپتال میں رہ رہا ہے۔

شاہ رخ جتوئی قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزار رہا ہے جبکہ شاہ رخ کے خاندان نےاسپتال کرائے پر حاصل کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی نے تقریبا 20ماہ سے زائد عرصہ سے اسپتال میں رہائش پذیر ہے ۔

شاہ رخ جتوئی کو پرائیویٹ اسپتال میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر منتقل کرنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ کو جیل سے پرائیوٹ اسپتال منتقل کرنے کے پیچھے سندھ کی اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

karachi

murder case

sindh