Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سکھر:دو انڈس ڈولفنز کو بچا لیا گیا

سکھر:روہڑی کینال سے دو انڈس ڈولفنز کو بچا کر دریائے سندھ میں ...
شائع 10 جنوری 2022 04:18pm

سکھر:روہڑی کینال سے دو انڈس ڈولفنز کو بچا کر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا۔

ڈپٹی کنزرویٹر آفیسر سکھر عدنان حامد کی سربراہی میں سندھ وائلڈ لائف ٹیم نے دادو، روہڑی کینال سےدو بلائنڈ ڈولفنز کو ریسکیو کرکے دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق 27 سے زیادہ انڈس بلائنڈ ڈولفنز اب بھی مختلف نہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو پلان کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں 30 سے زائد افراد حصہ لیں گے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے سکھر بیراج پر ایک ڈولفن ریسکیو کنٹرول روم (DRCR) بھی قائم کیاگیا ہے تاکہ علاقائی نہروں میں پھنسے ہوئے 27 ڈولفنز کو بچایا جا سکے۔

وائلڈ لائف نے بچاؤ کی کوششوں کو آسانی سے انجام دینے کے لیے اپنے تمام ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔

انڈس ڈولفن اکثر نہروں میں پھنس جاتی ہیں کیونکہ پانی کے یک طرفہ بہاؤ نے دریا ئے سندھ میں ان کے داخلے کو روک دیا ہے۔

دریائے سندھ کی ڈولفن کو انٹرنیشنل یونین فار دی کنزرویشن آف نیچر (IUCN) نے خطرے سے دوچار قرار دیا ہے۔

sindh

Sukkur