Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی درخواست پر جائزہ اجلاس موخر کردیا ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے سے متعلق بورڈ آف...
شائع 10 جنوری 2022 01:32pm

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے سے متعلق بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس موخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے بورڈ آف ڈائریکٹرری میٹنگ ری شیڈیول کرنے کی درخواست کی تھی جس پر آئی ایم ایف حکام نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اجلاس موخر کردیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے اجلاس موخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف نے میٹنگ ری شیڈیول کرنے پر رجامندی ظاہر کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی درخواست کے مطابق فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی و سینیٹ میں زیربحث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو درخواست مکی ہے کہ دونوں ایوانوں سے بل منظور ہونے کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس طلب کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 28 یا 31 جنوری تک متوقع ہے۔

پاکستان

IMF