Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی اے کا مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو مفت کالنگ کی سہولت دینے کا اعلان

کراچی: مری اور گلیات کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر...
شائع 09 جنوری 2022 07:24pm

کراچی: مری اور گلیات کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شدید برف باری کے باعث مری میں پھنسے تمام افراد کیلئے مفت آن نیٹ کالنگ کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہنگامی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون صارفین، جو فی الحال بغیر بیلنس کے ان علاقوں میں موجود ہیں، کو فوری طور پر مفت آن نیٹ کالنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔"

پی ٹی اے کی ہدایت پر سیلولر موبائل آپریٹرز نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو اپنے نیٹ ورک پر صفر بیلینس کے ساتھ مفت کالنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کے لیے بلاتعطل خدمات کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں بیک اپ کے خاطر خواہ انتظامات رکھیں۔

Murree

PTA