Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی: نجی ہسپتال میں بچی جاں بحق ، لواحقین کا ڈاکٹر پر الزام

کراچی: کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی...
شائع 09 جنوری 2022 06:35pm

کراچی: کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈھائی سالہ عنایہ کو بخار ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا ۔

دوران علاج بچی کے فوت ہونے پر ڈاکٹر کمرہ لاک کر کے فرار ہوگیا ۔

واقعے کے بعد لواحقین نے نجی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس اور رینجرز طلب کردی گئی۔

دوسری جانب لواحقین کا کہنا تھا کہ بچی کو معمولی بخار ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا اور ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئی ۔

پاکستان

karachi