Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ووٹ کسی اور کو ملا لیکن خدمت پیپلزپارٹی کر رہی ہے، مرتضی وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ...
شائع 09 جنوری 2022 04:39pm

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ووٹ کسی اور کو ملا لیکن خدمت پیپلزپارٹی کر رہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں 18 منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خسرو بختیار کہتے ہے کہ سندھ سے افغانستان یوریا اسمگل ہوئی ہے میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا سندھ کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے ؟ ۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ شیرپاؤ کالونی میں اسپورٹس کمپلیکس اور گذری میں فٹبال گراؤنڈ کو اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو منصوبے کیلئے ڈھائی سو ڈیزل ہائبرڈ بسیں مارچ میں کراچی آجائیں گی۔

PPP

Murtaza Wahab

Sindh government