Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبی اور جامشورو میں ٹریفک حادثات، 4افراد جاں بحق، 7زخمی

سبی اور جامشورو میں ٹریفک حادثات ہوئے یں ،جس کے نتیجے میں 4 ...
شائع 09 جنوری 2022 12:11pm

سبی اور جامشورو میں ٹریفک حادثات ہوئے یں ،جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سبی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاںمٹھری کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی۔

حادثے میں 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی ایمبولینسز کے ذریعے علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

جامشورو میں باراتیوں کی وین موٹر سائیکل سے ٹکراگئی، ایک شخص جاں بحق

ادھر جامشورو میں انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی وین موٹرسائیکل سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور7زخمی ہوگئے۔

تصیلات کے مطابق جامشورو میں شدید دھند کے باعث افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی وین موٹرسائیکل سے ٹکراگئی،وین موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ،باراتیوں کی وین کراچی سےلاڑکانہ جارہی تھی۔

traffic accident

jamshoro

Sibi