Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لاہور میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن کے قتل کا مقدمہ درج

واقعے کا مقدمہ مقتول وارڈن کاشف امین کے دوست محمد مصدق کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے۔
شائع 09 جنوری 2022 12:03pm

لاہور میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ 3 نامزد اور 2نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے مناواں میں گزشتہ رات ملزمان نے فائرنگ کر کے ٹریفک وارڈن کاشف امین کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ مقتول وارڈن کاشف امین کے دوست محمد مصدق کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آرکے مطابق ٹریفک وارڈن کاشف دوستوں کے ہمراہ ڈیرے پرجارہےتھےکہ راستے میں رکی ہوئی گاڑی ہٹانے کے معاملے پرتلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نےٹریفک وارڈ کا پیچھا کیا اوراسے گاڑی سے اتار کر گولیاں مارکر قتل کردیا۔

مقدمے میں اویس ایوب،محمد اظہر،علی شان اور دو نامعلوم افراد کونامزد کیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

FIR

lahore