Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کون ہیں؟

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ایک خاتون کی...
شائع 09 جنوری 2022 10:15am

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ایک خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر مداحوں کے ذہنوں میں مختلف قسم کے سوالات اٹھ رہے تھے۔

گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر بابر اعظم اور ایک خاتون کی تصاویر زیرِ گردش ہیں، ایک تصویر میں خاتون بابر کے ساتھ پوز بناکر کھڑی ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں وہ کپتان کے کوٹ کا بٹن لگارہی ہیں۔

تصویروں کے وائرل ہونے پر صارفین نے طرح طرح کے اندازے لگانے شروع کردیئے۔

بابر اعظم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کا نام ابیہا مامون ہے جو کہ دبئی کی رہائشی ہیں اور ایک میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ بھی ہیں، 6 ہفتے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ انہیں فخرِ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مِلا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ پر یہ بھی بتایا تھا کہ صارفین جلد ان کا بابر اعظم کے ہمراہ کام دیکھ سکیں گے۔

babar azam

lahore

Pakistan Cricket Team

Captain