Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کوئٹہ :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی...
شائع 09 جنوری 2022 09:32am

کوئٹہ :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کےشہر اوتھل کے قریب کار اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے سالارخان سنجرانی کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل پہنچایاگیا،ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق سالارخان سنجرانی کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے جبکہ سالار خان سنجرانی کی ناگہانی موت پر ملک کی سیاسی وسماجی شخصیات نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے اظہار افسوس کیاہے۔

بلوچستان

quetta

Sadiq Sanjrani

Senate chairman