Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مری میں کئی لوگوں کی اموات کے باوجود وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں شریک

پی ٹی آئی کا تنظیم سازی کا اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد وزیر اعلی نے صورتحال کا جائیزہ لیا
شائع 08 جنوری 2022 06:59pm
تنظیم سازی کے اجلاس میں وزیر اعلی  اور گورنر پنجاب سمیت دیگر اہم پارٹی شخصیات نے شرکت کی۔
تنظیم سازی کے اجلاس میں وزیر اعلی اور گورنر پنجاب سمیت دیگر اہم پارٹی شخصیات نے شرکت کی۔

مری میں برف باری کے دوران سخت سردی سے ٹھٹر کر کئی اموات واقع ہوگئیں لیکن وزیر اعلی پنجاب پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے تنظیمی اجلاس جس کی صدارت شفقت محمود کر رہے تھے اس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔

جب کہ پی ٹی آئی کا تنظیم سازی کا اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں شرکت کے بعد وزیر اعلی نے ہنگامی طور پر صورت حال کا جائزہ لیا۔

تنظیم سازی کے اجلاس میں وزیر اعلی اور گورنر پنجاب سمیت دیگر اہم پارٹی شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے ایمرجنسی نافذ کردی

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد حکومت پنجاب کے ٹوئیٹر اکاؤںٹ پر کہا کہ " وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جبکہ شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے"

وزیر اعلی نے اپنی ٹوئیٹ میں کیا کہا؟

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ " مری کےعلاقوں میں تمام اداروں کو برف میں پھنسے شہریوں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرنے اور بحفاظت علاقے سے نکالنے کے عمل کو تیز کرنے اور راولپنڈی سے مزید مشینری اور امدادی سامان بھجوانے کےاحکامات دئیے ہیں"

وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ گزشتہ رات 23 ہزار سے زائد گاڑیاں علاقے سے نکالی گئیں اور یہ ریسکیو آپریشن جاری ہے انہو ں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سےعمل کریں اور ان سے تعاون کریں۔

پاکستان

paksitan

death toll

Murree

tourist