Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اردو کانفرنس: سی ڈی اے میزبانی کرے گا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور آرٹس کونسل آف...
شائع 08 جنوری 2022 11:33am

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور آرٹس کونسل آف کراچی نے اسلام آباد میں 15ویں بین الاقوامی اردو کانفرنس کے انعقاد کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اردو کانفرنس 13 سے 15 مارچ تک پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں منعقد ہوگی۔

اس تقریب میں پاکستان اور دیگر ممالک سے اردو کے نامور دانشوروں، شاعروں اور دیگر افراد شرکت کریں گے۔

دونوں فریقین کی جانب سے ممبر فنانس سی ڈی اے رانا شکیل اصغر اور آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد نے اس موقع پر کہا کہ سی ڈی اے میگا ایونٹ کے شرکاء کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم محسوس کرتے ہیں کہ سی ڈی اے کو فنون اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔"

انہوں نے کہا کہ شہر کو صرف روشنیوں اور سڑکوں سے نہیں سجایا جا سکتا بلکہ اس کی ثقافت بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پاکستان

CDA