Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث رؤف کو دھونی کی جانب سے 7 نمبر کی شرٹ کا تحفہ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سابق بھارتی...
شائع 08 جنوری 2022 09:34am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے اپنی 7 نمبر کی شرٹ تحفے میں دے دی۔

فاسٹ بولرحارث رؤف ایم ایس دھونی کی جانب سے تحفے میں ان کی شرٹ پاکر خوش ہوگئے۔

قومی فاسٹ بولر نے دھونی کی آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی 7 نمبر کی شرٹ پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

حارث رؤف کاکہنا تھا کہ لیجنڈ اور کیپٹن کول ایم ایس دھونی نے خوبصورت تحفے کا اعزاز بخشا ہے۔

اس کے علاوہ حارث رؤف نے سپورٹ کرنے پر ایم ایس دھونی کی فرنچائز ٹیم کے مینجر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

lahore

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

Ms dhoni

Haris Rauf