Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ، حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا

لاہور:پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا، حامد یار ہراج...
شائع 07 جنوری 2022 01:15pm

لاہور: پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا، حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حامد یار ہراج سے صوبائی وزیر کا حلف لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرورنے وزیر کا حلف اٹھانے پر حامد یار ہراج کو مبارکباد دی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے صوبائی وزیر حامد یار ہراج اپنے فرائض محنت اور پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دیں گے اور اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے۔

lahore

takes oath

governor punjab

chaudhry sarwar

punjab cabinet