Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں ڈینگی ادویات کی مہنگے داموں خریداری، صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں ڈینگی ادویات کی مہنگے داموں خریداری...
شائع 07 جنوری 2022 01:11pm

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں ڈینگی ادویات کی مہنگے داموں خریداری کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ڈینگی ادویات کی مہنگےداموں خریداری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نےعدالت کو بتایا کہ ڈینگی کے نام پر 10روپے والی دوائی 10ہزار کی خریدی گئی،ڈینگی ادویات کی خریداری میں بڑے پیمانے پرکرپشن کی گئی، کرپشن کا معاملہ ملی بھگت کا نتیجہ ہے نیب نے درخواست کےباوجود کارروائی نہیں کی، عدالت قانون کے برعکس ڈینگی ادویات کی خریداری کے ذمہ داروں کخلابف کارروائی کے احکامات صادر کرے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پیپرا نے ادویات کی قیمتوں کا تعین کیوں نہیں کیا آگاہ کیاجائے، ادویات کی خریداری پیپرا رولز سے ہٹ کر کیسے کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی۔

LHC

lahore