Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ معاملے پر وزیراعظم سے استعفےکا مطالبہ کردیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ جھوٹی تقریروں اور ٹویٹس کی بجائے استعفی دیں کیونکہ غیرقانونی فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکے۔
شائع 06 جنوری 2022 12:13pm

لاہور:مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے استعفےکا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم سےکہا ہےکہ وہ جھوٹی تقریروں اور ٹویٹس کی بجائے استعفی دیں کیونکہ غیرقانونی فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکے۔

مریم اورنگزیب کامزیدکہنا تھا کہ عوام کو نئے جھوٹ فریب اورمکاری نہیں چاہیئے، جتنی سڑکیں اور موٹرویز سابقہ دور حکومت میں بنیں تاریخ میں نہیں بنیں، عمران خان نے فارن فنڈنگ کے کر ملک کو معاشی اقتصادی اور خارجہ سطح پر مفلوج کیا ۔

pm imran khan

lahore

Maryam Aurangzeb

spokeswomen