Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹنڈوآدم کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب...
شائع 06 جنوری 2022 10:37am

کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانے والی مال بردار گاڑی کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث اپ ٹریک کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مال بردار گاڑی کی ڈی ریلنگ کی وجہ سے پٹری کو نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے جانے والی کئی مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشز پرروک لیا گیا ہے اور حادثے کے مقام پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، مال گاڑی کراچی سے پنجاب جارہی تھی ۔

karachi

lahore

Accident

freight train